سیالکوٹ سیکٹر سے انڈین فوجی گرفتار

Sialkot Sector

Sialkot Sector

سیالکوٹ (جیوڈیسک) ہندوستان کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کو پاکستانی سرحد میں داخل ہونے پر سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر سے حراست کر لیا گیا۔

ہندوستانی فوجی کو چناب رینجرز کی جانب سے سرحد کی خلاف وزری کرنے پر حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے کے بعد اسے مزید تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔