کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ اور سچیٹ گھات پر بھارتی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ بوکھلاہٹ ہے، بھارت کو اگر باقائدہ جنگ کا شوق ہے تو آمنے سامنے آجائے، بزدل کی طرح چھپ کر وار نہ کرے، پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ہم نے 48,65, 71,اور کارگل و سیاچن کے میدان میںدشمن کو جواب دئے تھے، بھارت پاکستان پر حملہ کریگا تو چند مسلمان شہید ہونگے مگر پاکستان نے جنگ کا طبل بجایا تو پھر ہندوبنئے کے لئے اپنی تہذیب و ثقافت اور مذہب تک کو بچانا مشکل ہوجائے گا، اہل سنت نے پہلے بھی ہندو اور انگریز کے خلاف جہاد کا فتویٰ دیا تھا اور ہم پھر بھی دے سکتے ہیں۔
بھارت کو خبردار کرتے ہیں، اور ہم پاک فوج و حکومت وقت سے کہتے ہیں کہ ، یہ صحیح وقت ہے، کشمیر کے معاملے پر یا تو جنگ ہو جائے تو معاملہ نپٹا کر کشمیر آزاد کیا جائے، جمہوری حکومت پر کشمیر کے حوالے سے بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے، پاکستانی سیاست، معیشت ، معاشرت اور جغرافیہ کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے، صرف گزشتہ بیس سال میں کشمیر میں شہید کئے جانے والے مردو حضرات کی تعداد 150000سے زائد ہے، دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی اس وقت کشمیر میں جاری ہے، اور اگر گزشتہ ساٹھ سالوں کو حساب لگایا جائے تو شہید ہونے والے مر دو حضرات اور عصمت دھری ک شکار خواتیں کی تعد اد لاکھوں میں ملے گی، نام نہاد سیکولر مگر انتہاپسند ہندو بنئے نے کشمیر کو اپنے بھوکے درندوں کی چراہگاہ بناد یا ہے، عالمی عدالتیں چپ ہیں، عالمی ادارے خامو ش ہیں اور اقوام متحدہ محو تماشہ ہے۔
پاکستان کی نام نہاد این جی اوز برائے انسانی حقوق کو یہ تو نظر آجاتا ہے کہ کسی اتفاقی واقعہ ایک غیر مسلم حادثاتی موت کا شکار ہوگیا مگر یہ نہیں نظر آتا کہ کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے، لاکھوں خواتین کی عصمت دھری کی گئی، لاکھوں بچوں کو یتیم کردیا گیا،سیالکوٹ سیکٹر پر بھارتی شیلنگ سے شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں اور سپاہیوں کی شہادت پر شدید ترین رد عمل دیتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ ہمیں سیالکوٹ سیکٹر پر شہید ہونے والے لوگوں کا بدلہ چاہیے، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے ،دشمن رہے گا،پاکستان بنگال اور آسام کی ریاست نہیں ہے، سکھوں کا خالستان نہیں ہے، ہمارے طرف نظر اٹھائی تو آنکھیں پھوڑ دینگے، عوام اور سیاستدان پاک فوج کے ساتھ ہیں۔