سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاکستان کا بھر پور جواب

Sialkot Sector

Sialkot Sector

سیالکوٹ(جیوڈیسک)سیالکوٹ میں بھارتی فوج کی بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، چناب رینجرز نے بھرپور جواب دے کر بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں۔ آج صبح بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں بھاری مشین گنوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ چناب رینجرز نے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھر پور جوابی وار کیا جس سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے۔

بھارتی فائرنگ سے سرحدی علاقہ کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے، چند روز میں بھارت کی جانب سے جارحیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل چاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور بھارتی جاسوس طیارہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے واقعات بھی پیش آ چکے ہیں۔