سیالکوٹ(جیوڈیسک)سیالکوٹ کے شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ،چناب رینجرز کا بھرپور جوابی وار،دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔آج صبح پونے پانچ بجے بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔
بھارتی فائرنگ کا سلسلہ بھارتی پوسٹ بھلہر سے کیا گیا جس کا نشانہ عرفان شہید پوسٹ تھی ،بھارتی فورسز نے دیہاتی آبادی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے نہ صرف بھاری مشین گنوں کا آزادانہ استعمال کیا بلکہ مارٹر گولے بھی پھینکے ،چناب رینجرز نے بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھرپور جوابی وار کیا۔
جس سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے،بھارتی فائرنگ سے سرحدی علاقہ کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔رواں سال میں سیالکوٹ اور نارووال اضلاع میں بھارتی جارحیت کے واقعات سامنے آنے پر رینجرز نے بھارتی فورسزکے ساتھ فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کر دیا ہے۔