سیالکوٹ (جیوڈیسک) میں تھانہ سمڑیال کی حدود میں مسافرویگن کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی اپنے ساتھیوں سمیت دو سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چار میں سے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق دونوں بہنیں نیلم اور کرن سمبڑیال سے وزیر آباد کیلئے۔
ویگن میں سوار ہوئیں تو بیگوالہ اسٹاپ کے قریب گاڑی کے ڈرائیور احسان چیمہ اور کنڈیکٹر یاسر جٹ نے سواریاں اتار کر دونوں بہنوں کو اغوا کیا اور فرید ٹاون میں لے گئے جہاں اپنے دو ساتھیوں سمیت رات بھر دونوں بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
پولیس کے مطابق کرن اور نیلم کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان میں دو سگے بھائی بلال احمدجٹ، یاسرجٹ اور ان کا بہنوئی ارشاد احمد چیمہ اور ایک دوست احسان چیمہ بھی شامل ہے۔