سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں مختلف سیکٹروں پر بھارتی سیکیورٹی فورس کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز سیالکوٹ میں چپراڑ سیکٹر پر علی الصبح بھارتی سیکیورٹی فورس کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔
جس کے بعد دن بھر چپراڑ، بجوات شکر گڑھ اور سجیت گڑھ سیکٹروں پر بھارتی فورس بلا اشتعال فائرنگ کرتی رہی۔فائرنگ کے جواب میں رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہا۔