سیالکوٹ (اصل میڈیا ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں شدید بے نظمی، 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آمنے سامنے آگئے، پولنگ اسٹیشن 347 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا۔
ڈسکہ کلاں پولنگ اسٹیشن کے باہر بھی فائرنگ ہوئی۔
اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51گوجرانوالہ میں بھی کئی مقامات پر بے نظمی دیکھنے میں آئی، صوبائی وزیر محمود الرشید کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کر دیا گیا۔