سبی (محمد طاہر عباس) آج یوم عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، مختلف مقامات پر مجالس عزاء اور ماتمی جلوس برآمد ہو رہے ہیں سبی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس حسینیہ امام بارگاہ سے برآمد ہوا جلوس میں تعزیے اور علم نکالے گئے جلوس شہر کے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا۔
گنپت رائے روڈ،مسجد روڈ، لیاقت بازار،بلو چستان چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیرہو گاجلوس میں ڈی، ایس، پی، گلزار احمد سبی اسکائو ٹس اور ایف سی نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر کے داخلی اور خارجی راستوں کو خار دار تار لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا جلوس کی سیکورٹی امن وامان قائم رکھنے اور کسی بھی ممکنہ حادثہ سے نمٹنے اور ناخوشگوار واقعہ کیلئے ریسکیو 1122 ایدھی سینٹر اور دیگر رفاہی اداروں کی ایمبولینسوں کو الرٹ کر رکھا تھا اور سول ہسپتال سبی کے ڈ اکٹرز بھی الرٹ تھے تمام ڈاکٹرز اور پولیس ملازمین کی چھٹیوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
جلوس کے راستوں میں واقع تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند ہیں جلوس میں تیں سو سے زائد پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے ماتمی جلوس میں سینہ کوبی ، زنجیر زنی بھی کی گئی اس موقع پر عزاداران سے خطاب کرتے ہوئے سید اظہر نقوی نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی امام حسین نے دین کو بچانے کیلئے جام شہادت نوش کیا اور روڈ راستوں اور محلوںمیں سبیل کا اہتمام اور لنگر نیاز تقسیم کیا گیا۔