سبی کی خبریں 4/6/2015

Illegal Encroachments

Illegal Encroachments

سبی (محمد طاہر عباس) بغیر کسی سیاسی دبائو کے شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے اور عوامی مفاد میں شہر سے تمام تر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے دم لینگے کسی کو بھی سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی تاجر برادری اور شہری اپنی دکانوں اور مکانوں سے ناجائز تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کردیں ان خیالات کاا ظہار اسسٹنٹ کمشنر ذاکر خان ناصر نے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے شہر میں گرینڈ آپریشن کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ تحصیلدار رحمت اللہ گشکوری، نائب تحصیلدار نصیر ترین ، چیف آفیسر محمد خان سیلاچی، سب انسپکٹر شریف خان، ٹریفک سارجنٹ لشکران گشکوری، لیویز رسالدار محمدعارف مری، میر شہباز باروزئی، مالک داد بنگلزئی ، گزین خان، کے علاوہ پولیس اور لیویز کی بھاری نفری موجود تھی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں تمام برابر ہیں کسی سے امتیازی سلوک ہمارے تصور میں بھی نہیں انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات سے جہاں شہر کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ہے وہیں عوام الناس کو دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں کئی ایک ناجائز تجاوزات کو بروقت اپنی موجودگی میں ہٹوا دیا جن دکانداروں کی اشیاء سڑک پر پڑی تھیں انہیں ضبط کرلیا گیا اور کئی ایک دکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانے بھی کیے گئے واضح رہے کہ شہر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے کسی نے اپنی دکانوں کے آگے غیر قانونی شیڈ اور نالیوں پر لمبے لمبے تھڑے بنا رکھے ہیں تو کئی گھروں کے مالکان نے اپنے مکانوں کو توسیع دینے کی غرض سے سڑکوں اور گلیوں میں اپنے مکانوں کو اوپری سطح پر کئی کئی فٹ باہر نکال رکھا ہے اس ضمن میں عوام الناس نے اسسٹنٹ کمشنر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ شہر کی تمام تر سڑکوں اور گلیوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ مکمل کرکے دم لینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبی(محمد طاہر عباس)پاکستان مسلم لیگ ن سبی سٹی کے جنرل سیکریٹری فہیم احمد قریشی نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے سعد رفیق کی کوششوں سے ریلوے کا نظام کافی حد تک بہتر ہوا ہے ٹرینیںتقریبا وقت مقررہ پر منزل مقصود پر پہنچ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد بولان میل میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروعن مسافر سفر کرتے ہیں مگر اس میں لوئر اے سی کی سہولت عوام کو میسر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بولان میل کے علاوہ کبر ایکسپریس میں بھی لوئر اے سی کی سہولت عوام کو فراہم کی جائے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر ریلوے محترم سعد رفیق عوام کی خواہشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بولان میل اور اکبر ایکسپریس میں جلد لوئر اے سی سہولت فراہم کرینگے۔