سبی دھماکہ, ریلوے ٹریک کلیئر، بارہ افراد کی لاشوں کے ڈٰی این اے ٹیسٹ آج ہونگے

Railway Track

Railway Track

سبی (جیوڈیسک) سبی ٹرین دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بارہ افراد کی لاشوں کے ڈی این اے سیمپل آج لیے جائیں گے ، زخمی مسافروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

سبی ریلوے سٹیشن پر گزشتہ روز جعفر ایکسپریس میں ہونے والے دھماکے میں سترہ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ہوئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے بارہ افراد کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا جن کے آج ڈی این اے سیمپل لیے جائیں گے۔چھ شدید زخمیوں کو کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔

کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر زخمیوں اور مسافروں کو لینے کے لیے عزیز و اقارب بڑی تعداد میں موجود تھے۔زخمیوں کا کہنا تھا کہ ناقص سیکورٹی کے باعث ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گردی روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

دوسری جانب جلی ہوئی بوگی کو ہٹا کر ٹریک کلئیر کر دیا گیا۔ایف سی اور ریلوے پولیس کی بھاری نفری سبی سٹیشن پر تعینات ہے۔ڈی آئی جی سبی کے مطابق دھماکے میں بیس سے پچیس کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔