سبی (محمد طاہر عباس) ڈاکٹر محمد نواز سیلاچی، کونسلران رحیم خان، عبدالقادر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد انور کھیتران کی سبی میں تعیناتی سے چوری، ڈکیٹی، راہزنی و دیگر جرائم میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور امن کی فضاء قائم کرنے میں ان کامثالی کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد انور کھیتران ایماندار اور محنتی آفیسر ہیں انکی سبی میں تعیناتی سے سبی میں چوری اور موٹر سائیکل چھیننے و دیگر وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد انور کھیتران ایک فرض شناس پولیس آفیسر ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہر ضلع میں ایسے ایماندار اور فرض شناس آفیسروں کو تعینات کرے تاکہ معاشرے میں امن و امان کی فضاء مکمل طور پر قائم ہو سکے۔