سبی میں زلزلے کے جھٹکے

Sibi

Sibi

کوئٹہ (جیوڈیسک) سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سبی میں آنے والے زلزلے کا مرکز سبی سے 32 کلو میٹر جنوب میں تھا۔ جھٹکوں کے باعث عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔