سبی میلہ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ نور الحق

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) سبی میلہ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا سبی میلہ میں صدر مملکت وزیر اعظم سمیت اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گے سبی میلے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں سبی میلے کی تیاریوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی سبی میلے کی تیاریوں کے کاموں کو مزید تیز کیا جائے اور ایک ہفتہ کے اندر تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائے جائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نور الحق کاکڑ نے سبی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ریا ض حسین شاہ، ڈی پی او محمد انور کھیتران، اسسٹنٹ کمشنر ذاکر ناصر،ڈسٹرکٹ چیئرمین قائم الدین دہپال، میونسپل کمیٹی چیئرمین حاجی دائود رند، ڈپٹی ڈائیریکٹر لائیو سٹاک جان محمد صافی، سپرنٹنڈنٹ بیف سنٹر ڈاکٹر واحد بلوچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر منظور احمد، ایکسیئن پبلک ہیلتھ حمید مینگل ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سرور ہاشمی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حاجی یونس بنگلزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سلمہ عطاء ، عبدالصمد بنگلزئی، و دیگر افیسران بھی شریک تھے۔

اجلاس ڈی پی او محمد انور کھیتران نے سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کی سبی میلہ کی تیاریوں کے حوالے سے تمام افیسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سبی میلے کی تیاریاں جاری ہیں جو کہ بہت جلد مکمل کرلی جائیں گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نور الحق کاکڑ نے تمام افیسران کو ہدایات جاری کی کہ سبی میلے کی تیاریوں میں تیزی لائے جائی انہوں نے کہا کہ سبی میلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی سبی میلے کے موقع پر شہر کو خوبصورتی کیساتھ سجایا جائے گا سبی میلے کا کاموں میں تیزی لائی جائے اور تمام تر کام مکمل کرکے رپورٹ دی جائے انہوں نے کہا کہ سبی میلے کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اس بار میلے میں بہت سے نئے آئٹمنز بھی پیش کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس بار سبی میلے میں صدر مملکت وزیر اعظم سمیت مختلف اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گے۔