سبی (محمد طاہر عباس) سبی کے سرکاری اور نجی بینکوں میں لگی اے ٹی ایم مشینیں اکائونٹ ہولڈرز کیلئے درد سر بن گئیں کبھی پیسے نہیں تو کبھی مشینوں کی خرابی کا بہانہ اکثر اوقات مشینیں کسٹمرز سے معذرت کرتی دکھائی دیتی ہیں عوامی مفادمیں لگائی گئی۔
اے ٹی ایم مشینیں دراصل عوام کوچوبیس گھنٹے سہولت فراہم کرنے کی غرض سے لگائی جاتی ہیں مگر یہاں کا بابا آدم ہی نرالا ہے اکائونٹ ہولڈرز کو بروقت تنخواہ ملتی ہے اور نہ ہی پینشنرز کو کوئی سہولت اے ٹی ایم کی میسر ہے گزشتہ کئی دنوں سے شہر میں تمام اے ٹی ایم مشینیں ناکارہ پڑی ہیں جس کے باعث سرکاری ملازمین سمیت تمام شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بارہ مہینوں میں صرف کچھ دن ہی اے ٹی ایم مشینیں چلائی جاتی ہیں۔
اے ٹی ایم مشین دراصل عوام کی سہولت کے لئے لگائی جاتی ہے مگر سبی میں تمام بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں عوام کیلئے درد سر بنی ہوئی ہیں میڈیا ٹیم جب نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین کی کوریج کیلئے پہنچی تو سیکیورٹی گارڈ نے فورا اے ٹی ایم مشین کاشٹر کھول دیا شہریوں کا کہنا ہے کہ نیشنل بینک سمیت تمام نجی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کو بینک اہلکار جان بوجھ کر بند کردیتے ہیں کبھی مشین میں کیش نہ ہونے اور کبھی مشین میں فالٹ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں۔
سرکاری ملازمین ہاتھ میں اے ٹی ایم کارڈ لیے بینکوں کے باہر گھنٹوں اے ٹی ایم سے تنخواہ نکالنے کیلئے کھڑے رہتے ہیں مگر کسی بینک کی اے ٹی ایم مشین میں کیش نہیں تو کسی بینک کی اے ٹی ایم مشین میں فالٹ ہونے کے باعث ملازمین کوتنخواہ لیے بغیر ہی گھروں کو لوٹنا پڑتا ہے۔
دوسری جانب نجی بینک منیجر کا کہنا تھا کہ مشین میں فالٹ ہے جو جلد ہی حل ہوجائے گا جبکہ نیشنل بینک منیجر نے شہریوں اور میڈیا کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ اے ٹی ایم مشین میں کیش موجود ہے اور اے ٹی ایم مشین کام کررہی ہے شہریوں خصوصا سرکاری ملازمین نے حکام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد میں لگائی گئی۔
تمام سرکاری و نجی بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کی بندش کا فوری نوٹس لے اور اے ٹی ایم مشینوں کو فوری طور پر بحال کرایا جائے۔