سبی کا تاریخی ثقافتی جشن سبی میلہ 7 مارچ سے شروع ہو گا

Sohail Khan Baloch

Sohail Khan Baloch

سبی (محمد طاہر عباس) سبی کا تاریخی ثقافتی جشن سبی میلہ 7 مارچ سے شروع ہو گا خواتین بچوںنوجوانوں اور مرد حضرات کوتفریح کے تمام مواقع فراہم کریں گے پاک افواج ایف سی پولیس لیویز سمیت سیکیورٹی اداروں کی باہمی مشاورت سے عوام کے جان ومال کی حفاظت اور پرسکوں ماحول فراہم کرنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر سبی و چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی جشن سبی میلہ مویشان واسپاں سہیل الرحمن بلوچ نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں میڈیا کے نمائندوں سے سبی میلے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرامان اللہ نوتیزئی ، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدریار محمد بنگلزئی ، نائب صدرمیر محمد اسلم گشکوری ، سبی یونین آفر جرنلسٹس کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری کامران احمد سنینئر نائب صدر یار علی گشکوری نائنب صدر ارشاد احمد خلجی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری ، پریس سیکرٹری طاہرعلی، ڈاکٹر عباس چشتی محمد بابر، راشد گجر، طاہر عباس کے علاوہ میڈیا کے دیگر نمائندے موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے بتایا کہ سبی میلے کے تمام انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی آفس میں کنڑول روم کے ساتھ ساتھ میڈیا سیل بھی قائم کیا جائے گا جس میں ذمہ دار آفیسر کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی ادارون کے اہلکار بھی اپنی خدمات سرانجام دیں سبی میلے کی تمام تقریبات کو دلچسپ بنانے کیلئے کئی نئے پروگرامزشامل کئے گئے ہیں اس مرتبہ سبی میلہ پانچ دن کیلئے نہیں بلکہ چھ دن پر مشتمل ہوگا سرکس موت کا کنوان چڑیا گھر کے علاوہ سردار چاکر خان اسٹیڈیم میں موٹر سایکل جمپ جانوروںکی نمائشی پریڈنیزہ بازی علاقائی رقص سمیت دیگر پروگرامز کے ساتھ ساتھ زرعی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا سبی میلے میں روزانہ کی بنیاد پر مقامی لوکل فنکاروں کو ان کے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے اسٹیڈیم میں اہتمام کیا جائے گا مقامی سطح پر پاکستان کے علاقون کی روایات اور ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے لوک ورثہ کا بھی خصوصی اسٹالز لگائے جائیں گے مختلف کمپنیوں کی جانب سے بھی خصوصی اسٹالز لگائے جائیں گے۔

ایگرکلچرل کے شعبے کو ترقی دینے اور جدید طریقوں سے غیر موسمی سبزیوں کی گاشت کے حوالے سمیت کم پانی خرچ کرکے زیادہ مقدار حاصل کرنے کیلئے آگہی وتربیت فراہم کی جائے گی لیز لائٹس اور آتش بازی کے مقابلے ہونگے بلدیاتی کنویشن ائرشور کے بھی مقابلے ہونگے بچوں کے درمیان پنٹینگ پوسٹر سازی کے مقابلے مشاعرے کھیل کوداور ذہینی آزمائش کے بھی مقابلے کرائے جائیںگے اس مرتبہ خواتین کیلئے پورا دن ہوگا تاکہ خواتین بلد خوف وخطر سارادن تفرعی کرنے کے ساتھ ساتھ تمام پروگراموں سے لطف اندوزہوسکیں خواتین شو صبح 8سے رات گئے تک جاری رہے گا اسی دوران میوزیکل نائٹ کے پروگرامز میں بھی شرکت کر سکتیں ہیں سبی میلے کی تمام تقریبات کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی سبی میلے کو بہترین بنانے اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان ، سیکرٹری ایس اینڈجی ڈی اے، کمشنر سبی ممبران ہونگے سبی میلہ جو بلوچستان کی تاریخی اہمیت میں نمایاں مقام رکھتا ہے اس کو کامیاب بنانے کیلئے تمام صحافی ٹیم ورک کی طرح انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ سبی میلہ کامیابی سے ہمکنار ہوسکے اس موقع پرتمام میڈیا کے نمائندوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔