سبی (محمد طاہر عباس) سبی میں مہنگائی بے قابو اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں پرائس کنٹرول کمیٹی گہر ی نیند سو گئی شہر مہنگے داموں اشیائے خوردونوش خریدنے پر مجبور شہریوں کا اعلیٰ حکام سے شہر میں مہنگائی کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق سبی میں اشیائے خوردونوش کی قمیتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئیں دکاندار و ریڑھی بان منہ مانگے دام وصول کرنے لگے جس کے باعث شہری ذہنی مرض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ شہر میں پرائس کنٹرول کمیٹی نام کی کوئی چیز نہیں پرائس کنٹرول کمیٹی صرف اے سی کے کمروں میں بیٹھ کر میٹنگ کرنے تک محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔
مارکیٹ میں چھوٹا گوشت 600روپے بڑا گوشت 400روپے مرغی گوشت 320روپے دہی 100روپے دودھ 100روپے جبکہ سبزی اور فروٹ بھی مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی والے اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر میٹنگ تو کرلیتے ہیں۔
مگر پرائس کنٹرول کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کرتی شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کھانا نصیب ہو۔