سبی سے جیکب آباد جانے والی مسافر وین اورٹرک میں پیرک صافی کے قریب تصادم دوخواتین سمیت نو افراد زخمی

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس ) سبی سے جیکب آباد جانے والی مسافر وین اورٹرک میں پیرک صافی کے قریب تصادم دوخواتین سمیت نو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق پیرک صافی ے قریب سبی سے جیکب آباد جانے والی مسافر وین اور ٹرک میں تصادم جس کے باعث ڈرائیور عطا محمد سمیت نو افراد زخمی واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

امدادی کاروائیاں شروع کردی اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا زخمی ہونے والوں میں جمال خاتون، محمود خان،محمد ایوب، عطا محمد، محمد یوسف، قمر دین، مہناز خاتون، کشمیر، محمد دین شامل ہیںزخمیوں کو سول ہسپتال سبی میں زخمیوں کو طبی امدا د دی جارہی ہے۔