سبی میں جعفر ایکسپریس اور اسلام آباد سبزی منڈی میں ہو نے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت
Posted on April 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پیر محل (محمد خرم شہزاد بھٹی) سبی میں جعفر ایکسپریس اور اسلام آباد سبزی منڈی میں ہو نے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، سبی میں جعفر ایکسپریس اور اسلام آباد سبزی منڈی دھماکوں کا مقدمہ میاں نوازشریف اوروزیر داخلہ چوہدری نثار احمد پر درج کروایا جائے۔
طالبان سے مذاکرات کرنے سے پہلے یہ لوگ بلٹ پروف گاڑیوں سے باہر آئیں ، دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی تعلیم نہیں دیتا ، اور سبی اور اسلام آباد میں ہونے والا سانحہ افسوسناک ہے ،شام میں مزارات کو بربریت کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ مسلمان حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے دارالعلوم انوار اسلام رضویہ غلہ منڈی پیرمحل میں علماء کرام، عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے طالبان مذاکرات اور اس پر عملدرآمد کیلئے عوام، شہیدوں کے لواحقین اور پارلیمنٹ کو بالائے طاق رکھ کر دہشتگروں کو رہا کیا ہے۔ جس سے ہر طبقے میں دہشتگردی کیخلاف حکومتی پالیسیوں پر ہر طبقے کی تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ مذاکرات مخالفین پر تنقید سے پہلے اپنے گریبان میں نظر ڈالیں اور طالبان سے ذاتی روابط اور حکومتی نرم پالیسی کی وضاحت کریں ،مذاکرات کے ذریعے طالبان کی فرمائش پر خطرناک دہشتگردوں کی رہائی ملک و قوم کیلئے انتہائی خطرناک اور شہداء کے خون سے غداری ہے۔ چند جانیں بچانے کی باتیں کرنیوالا وزیرداخلہ چوہدری نثار 60ہزار پاکستانیوں کے قتل کی بات کیوں نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بانی سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ فضل کریم کی پہلی برسی کے موقع پر 20اپریل کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں تاریخ ساز استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس میں آئندہ کیلئے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
سنی اتحاد کونسل بت شکنوں کی وارث ہے۔ ہر باطل قوت سے ٹکرائیں گے، اس موقع پر مفتی محمد اکبر رضوی، مفتی وسیم سیالوی،مفتی عبد اللہ چشتی ملک بخش الہیٰ، صاحبزادہ سعدالدین رضوی،نجم الحسن رضوی، فرحت نمبردار ، رانا اعظم بھی موجود تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com