سبی میلہ گراؤنڈ میں داخل ہونے میں ناکامی پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) سبی میلہ گراؤنڈ میں داخل ہونے میں ناکامی پر حملہ آور خود کے دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

بلوچستان کے شہر سبی میں خودکش بمبار نمائش چورنگی کے قریب میلہ گراؤنڈ میں داخل ہونا چاہتا تھا تاہم ناکامی کی صورت میں اس نے اپنے آپ کو گراؤنڈ کے باہر ہی دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں حملہ آور کے تمام اعضا جسم سے الگ ہو گئے، حملہ آور کی عمر 12 سے 14 سال کے درمیان بتائی جاری ہے، دھماکے کے وقت گراؤنڈ میں میلے کی تیاریاں جاری تھیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ میلے کی تیاریوں کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم یہ امکان ہے کہ حملہ آور چرواہے کے روپ میں جنگل کے ذریعے میلہ گراؤنڈ تک پہنچا اور گراؤنڈ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کے باعث خود کو باہر ہی اڑا لیا۔