سبی میں چاکر روڈ پر رموٹ کنٹرول دھماکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید تین اہلکار سمیت چار افراد زخمی

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) سبی میں چاکر روڈ پر رموٹ کنٹرول دھماکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید تین اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہلاک و زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایف سی ،اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا چاکر روڈ کو عام ٹریفک کیلئے روک دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق چاکر روڈ پر درخت پر نصب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایف سی کا ایک جوان محمد لقمان شہید ہوگیا جبکہ تین اہلکار نائیک مجیب احمد ، سپاہی محبو ب علی ،زاہد حسین ، سمیت ایک راہگیر محمد بشیر زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ جبکہ راہگیر کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سبی محمد انور کھیتران ، ڈی ایس پی نصیب اللہ کھوسہ ، سمیت پولیس اور ایف سی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا جو درخت پر نصب کیا گیا تھا واقع کے بعد سبی میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا۔