سبی کی خبریں 04/02/2015

سبی (محمدطاہر عباس) ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی نے کہا کہ ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے این جی اوز حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں اس سے غربت کے خاتمے اور حکومت کے کافی حد تک مسائل حل ہونگے این جی اوز کی کارکردگی قابل تعریف ہے بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ سوسائٹی علاقائی مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ کوئی بھی این جی اوز علاقے میں کام کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ کو اپنی پلاننگ سے آگاہ کریں تاکہ ان کو معقول مشورہ دیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ریاض حسین شاہ ، بی آر ڈی ایس کے سی ای او میر حیدر شاہوانی ، سلمان یوسفزئی، عبداللہ بلوچ، یارمحمد بنگلزئی، سید گل شاہ ، و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی نے کہا کہ این جی او ز کو چاہیے کہ وہ غربت کے خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ ملکر کام کریں جس سے علاقے میں غربت کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ سبی کے یونین کونسل مل اس وقت شدید خشک سالی کا شکار ہے یونین کونسل مل چوبیس یونین کونسلز پر مشتمل ہے لیکن اس کے اکیس دیہاتوں میں قحط سالی ہے جبکہ پانی سنگین مسلہ ہے اس سلسلے میں بی آر ڈی ایس اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ این جی اوز ترقیاتی پروگرامز شروع کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ کو اعتماد میں لیں اور انہیں اپنی پلاننگ سے آگاہ کریں اس سے انہیں بہتر انفارمیشن مہیا کی جاسکے گی سبی کی سرزمین زرخیز ہے اور یہاں کے لوگ قابل اور ہنر مند ہیں انہیں سپورٹ کیا جائے تو بہتر نتائج برآمد ہوسکیں گے اس موقع پر بی آر ڈی ایس کے سی ای او میر غلام حیدر شاہوانی نے کہا کہ بی آر ڈی ایس غربت کے خاتمے کیلئے مختلف پروجیکٹ پر کام کررہی ہے تاکہ ہم لوگوں کو خوشحال بنا سکیں لوگوں کو ایگریکلچرل ،ڈیری فارم، قرضہ دینے ،روزگار کے مواقع فراہم کررہے ہیں جس سے علاقے میں عوام کو خوشحال بنایا جاسکے اور غربت کا خاتمہ ممکن کیا جاسکے

انہوں نے کہا کہ اصل ضروریات کے تعین کیلئے مختلف شعبوں کے حوالے سے یونین کونسلز کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے جس کا مقصد علاقے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے اشتراک کو یقنیی بنانا ہے اس عمل کے ذریعے بنیادی انسانی ضروریا ت کی مدد کرنا ہے انہو ں نے کہا کہ مسائل کا ایک انبار ہے جن کو حل کرنے کیلئے پر عزم اور اس کے بڑھ کر سیاسی استحکام کی ضرورت ہے حکومت کی اولین ترجیح تعلیم ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ بی آر ڈی ایس بلوچستان کے دیہی علاقوں میں غربت میں کمی اور غریبوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے اور ان کی پائیدار ترقی کیلئے بنائی گئی ہے یہ ایک غیر سیاسی و غیر سرکاری سماجی و ترقیاتی تنظیم ہے جس کو 2005 میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تشکیل دیا بی آر ڈی ایس نے تنظیمی رضاکاروں کے اشتراک سے بلوچستان کے مختلف ضلعوں میں غربت میں کمی و قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کی بحالی پر کام کیا ہے اور بعض علاقوں میں کام جاری ہے جس میں سبی سر فہرست ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبی (محمدطاہر عباس ) ماری اسٹوپس کے زیر اہتمام کینسر کے عالمی دن کے موقع پرواک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ایڈیشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی نے کی جبکہ واک میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جس میں صحافی ، وکلاء این جی ایوز ، ٹیچرز کواتین ،ڈاکٹرز نے شرکت کی واک کے شرکاء سے ایڈیشنل کمشنر عظیم انجم ہانبھی،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر شبیر احمد بنگلزئی، میر حیدر شاہوانی ، مس ثمینہ ، میر شہباز خان باروزئی و دیگر نے کہا کہ ضلعی انتطامیہ سبی محکمہ ہیلتھ کے ساتھ کینسر کے موضی مرض کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کرے گیانہوں نے کہا کہ کینسر ایک خطرناک مرض ہے جس کی آگاہی عوام میں وقت کی اہم ضرورت ہے انہوںنے کہا کہ بچوں اور خواتین کو اس مرض سے بچانا بے حد ضروری ہے ریلی کے اختتام پرشرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Sibi News

Sibi News

Sibi News

Sibi News