سبی (محمد طاہر عباس ) سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و سابق اسپیکر بلوچستان میر عبدالجبار کی وفات پر اظہار تعزیت سبی کی معتبر شخصیت میر عبدالحمید عثمانی، میر عبدالخالق عثمانی، میر عبدالطیف عثمانی، میر نظام الدین عثمانی ،میر عبدالصمد خان عثمانی میر سکندر حیات عثمانی میر عبدالغفار عثمانی ،میر خالد حمید عثمانی، نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و سابق اسپیکر بلوچستان میر عبدالجبار کی وفات پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بہت شفیق اور اعلیٰ کردار کے انسان تھے انہوں نے بطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و سابق اسپیکر بلوچستان نہ صرف کراچی میں امن کی اعلیٰ مثال قائم کی بلکہ پارلیمانی سیاست میں بھی انہوں نے ایوان بالا اور بلوچستان میں اسپیکر اسمبلی میں مثبت روایات اور جمہوری اقدار کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی انہوں نے میر عبدالجبار کی وفات پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں
سبی (محمد طاہر عباس ) تین روزہ پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہم نے دیے گئے ٹارگٹ کو 100 فیصد تک حاصل کیا ہے جہاں پولیو ٹیموں نے نہایت محنت اور جانفشانی سے کام کیا وہیں عوام نے بھی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں بھرپور تعاون کیا ہے ان خیالات کا اظہار پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ پروگرام منیجر عزیر بلوچ نے شہر میں قائم پولیو سنٹرز کا دورہ کرتے ہوئے کیا دورے کے موقع پر انہوں نے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے تین روزہ پولیو مہم میں پی پی ایچ آئی کے ورکرز پانچ سال تک بچوں کوشہر کے مختلف علاقوں میں پولیو کے قطرے پلارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اسکے تدارک کیلئے کی گئی پولیو مہم ایک احسن اقدام ہے اس سلسلے میں پی پی ایچ آئی کے سٹاف نے پچیس پوائنٹس پر نہایت جانفشانی سے کام کیا ہے انہوں نے کہاکہ پی پی ایچ آئی کے انڈر میں 25 ٹیمیں پولیو مہم میں کام کررہی ہیں مل گشکوری اور وارڈ نمبر 22,26 میں 25 ٹیموں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں 100 فیصد ٹارگٹ مکمل کیا انہوں نے کہا کہ سبی ایک آئیڈیل شہر ہے 2005 سے یہا ں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا انہوں نے کہا کہ سبی لبرل ڈسٹرکٹ ہے یہاں پر پولیو ورکرز کو کوئی تھریٹ نہیں ہے اور یہاں پولیو ورکرز کو سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے پولیس کے ایریا میں پولیس اور بی ایریا میں لیویز اہلکار پولیو ورکرز کو سیکورٹی دے رہے ہیں۔