سبی کی خبریں 22/9/2014

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) صوبائی وزیر سماجی بہبود و محنت و افرادی قوت و ڈومکی قبیلے کے سربراہ سردار سرفراز خان ڈومکی نے کہا کہ میڈیا کی آزادی سے ہی جمہورت کی آزادی ہے جب تک میڈیا آزاد نہیں ہوگا اس وقت تک جمہوریت آزاد نہیں ہوگی صحافی ہمارے معاشرے کے کان اور آنکھ ہوتے ہیں حق اور سچ لکھنے پر انہیں ٹارگٹ کرنا قابل مذمت عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں نیوز ایجنسی کے بیوروچیف ارشاد مستوئی ،رپورٹر عبدالرسول خجک،اور محمد یونس خجک کے قتل قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے صحافیوں کے قتل پر ہم ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ حق اور سچ لکھا اور دکھایا ہے اور انہوں نے ہمیشہ مظلوم عوا م کی آواز کو بلند کیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں نہتے بے گنا ہ صحافیوں کے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے اور اصل عوام کے سامنے لائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبی (محمد طاہر عباس) انجمن تاجران سبی نے ڈی پی او سبی کے تبادلے کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں گزشتہ روز انجمن تاجران سبی کا ایک اہم اجلاس انجمن تاجران سبی کے صدر میر طارق حمید بنگلزئی منعقد ہوا اجلا س میں انجمن تاجران سبی کے عہدیداروں سیٹھ سیوارام ،میر امداد باروزئی ،سیٹھ دیوان چند، جیرام داس ،سلیم گشکوری ، سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس سے صدر میر طارق حمید بنگلزئی اور سیٹھ سیورام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ڈی پی او سبی سردازادہ محمد انور کھیتران نے سبی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا علاقے میں امن و امان کو قائم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے شہر سے چوری ،ڈکیتی ،راہزنی،سمیت دیگر جرائم کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا جس سے علاقے کی عوام نے سکھ کا سانس لیا انہوں نے کہا کہ موصوف کی بہترحکمت عملی کے باعث بہت سے زیر التواء مقدمات کے ملزمان گرفتارکیے گئے انہوں نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سبی سردازادہ محمد انور کھیتران کے تبادلے کو منسوخ نہ کیا تو انجمن تاجران شٹرڈائون ہڑتال احتجاجی مظاہروں کا اعلا ن کریں گے اس سلسلے میں شٹر ڈائون اور احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان انجمن تاجران سبی کے اجلاس میں مشترکہ مشاورت سے کیا جائے گا۔