سبی (محمد طاہر عباس) سبی پولیس کی کامیاب کاروائی قتل چوری موٹرسائیکل چھننے والے ملزمان سمیت مختلف مقدمات میں ملوث مفرور واشتہاری ملزم دھر لئے اہم انکشافات کی توقع ، عوام کے جان ومال کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے۔
عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے ایس ڈی پی او سبی نور محمد بڑیچ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او سبی نور محمد بڑیچ نے ایس ڈی پی او آفس میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سبی میں چوری ڈکیٹی موترسائیکل چھننے کی وارداتوں میں اضافہ سماج دشمن عناصر مختلف مقدمات میں ملوث مفرور و اشتہاری ملزماں کی گرفتاری کے خلاف ڈی آئی جی سبی افتخارالحق کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او سبی محمد انور کھیتران کی زیر نگرانی ایس ڈی پی اوسٹی سبی نورمحمد بڑیچ سی آئی اے انچارج میر شوکت علی ڈومکی ایس ایچ او سٹی محمد آصف خجک ، الہ آباد چوکی کے انچارج حفیظ اللہ مسکان رند،مختیار احمد، جاوید کھوسہ سمیت دیگر آفیسران پر مشتمل ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ریلوے کالونی میں 9 فروری کو خاتون کے قتل میں ملوث ایک ملزم ، 15 فروری کو محمد رمضان لاشاری کے گھر کے سامنے سے چوری ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرکے امام بخش اور شریف ہاڑہ جبکہ غلام مصفطےٰ ایری سے پردہ کلب والی گلی سے موٹرسائیکل چھننے والے ملزماں ارسلان جمالی ، باڑہ خان بنگلزئی کو گرفتاری کرکے ان کے قبضے سے مذکورہ موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کے علاوہ مختلف مقدمات میں ملوث 13مفرور و اشتہاری ملزماں کو گرفتار کرکے مقدمہ در ج کرلیا۔
قتل کے گرفتار ملزم سمیت موٹر سائیکل و اشتہاری ملزماںسے تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ہی اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے اس موقع پر نور محمد بڑیچ نے کہا کہ پولیس عوام کی خادم فورس ہے جو عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام وسائل استعمال کررہی ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے ہمارا ساتھ دیں تاکہ علاقہ سے جرائم کو خاتمہ ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ سبی شہر سمیت گردونواح میں پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
تاکہ کوئی بھی ملزم قانوں سے نہ بچ سکے سبی کے تمام تھانے داد رسی کیلئے اپنی ذمہ داری و خدمات بلا امتیاز جاری رکھے ہوئے ہیں اگر کسی کو پولیس سے کوئی شکایت ہوئے تو میرے پاس آئے ان کی جائز شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پریس اور پولیس کاچولی دامن کا ساتھ ہے صحافی معاشرے کی انکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں عوام اور پولیس کے درمیاں رابط میں میڈیا بھی اہم رول ادا کرتا ہے میڈیا کو چاہیے کہ وہ پویس کا مورال بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ سبی کا مثالی امن مکمل طور پر بحال ہوسکے اور عوام پر سکوں ماحول میں معمولات زندگی بسر کرسکیں۔