سبی (محمد طاہر عباس) سابق وفاقی وزیر و رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند کی ہدایت پر سبی نصیر آباد ڈویژن میں بجلی کے طویل بریک ڈائون کے خلاف رند گروپ کے احتجاجی مظاہرے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ احتجاجا بلاک اندرون شہروں میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال تفصیلات کیمطابق سبی ،بولان ، ڈھاڈر، لہڑی ، بختیار آباد ،بھاگ سمیت قریبی علاقوں میں سابق وفاقی وزیر و رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند کی کال پر رند گروپ سبی نے ناڑی بنک پر سند ھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیاجس کے باعث بلوچستان کا سندھ اور پنجاب سے زمینی رابطہ منقطہ ہوگیا جبکہ سبی ناڑی بنک پر قومی شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا رہا۔
جبکہ بولان اور ڈھاڈر میں اندرون شہر مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی جبکہ ڈومکی گروپ کے سرکردہ رہنما میر سیف اللہ ڈومکی کی سربراہی میں بختیار آباد میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کی گئی جبکہ بختیار آباد اور لہڑی میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے سبی میں رند گروپ کے سرکردہ رہنما میونسپل کمیٹی کے کونسلر ملک عارف علی ،حبیب رند و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبی ،بولان ،ڈھاڈر ،بھاگ، مچھ ،بختیار آباد ،لہڑی اور گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے تاریخ کی بد ترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی بند ش کے باعث علاقائی معیشت بری طرح تباہ ہوگئی ہیں زمینداروں کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے۔