سبی (محمد طاہر عباس) بجلی کی بندش میں بھی عام و خاص کا فرق کہیں رات بارہ بجے سے صبح دس بجے تک اور کہیں رات تین بجے سے صبح دس بجے تک ان دنوں سبی کو بجلی کی طویل ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔
اس لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں بھی عام و خاص کا فرق عیاں ہے شہر بھر میں بجلی رات بارہ بجے سے اگلے روز صبح دس بجے تک بجلی بند رکھی جاتی ہے جبکہ خواص کے علاقوں میں رات بارہ بجے کے بجائے رات تین بجے بجلی بند کی جاتی ہے خواص کیلئے تین گھنٹوں کی رعایت عام صارفین کے ساتھ نا انصافی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے بجلی کی بندش کرنے والوں کو چاہیے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شہرے کے تمام علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کیجائے یا لوڈشیڈنگ بیک وقت کی جائے۔