بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کاروبار زندگی متاثر

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کاروبار زندگی متاثر گزشتہ کئی دنوں سے تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے صارفین کو چوبیس گھنٹوں سے صرف چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے جسکی وجہ سے کاروباری حضرات کا کاروبار انتہائی متاثر ہو کر رہ گیا ہے بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے باعث شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

شہری پانی کے ٹینکر اور ڈرم خریدنے پر مجبور ہیں باوثوق ذرائع کیمطابق سبی کے بجلی بلز کی مد میں ایک سو تیس فیصد ریکوری ہوئی ہے مگر اسکے باوجود صارفین کو بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سے گزار کر انکے صبر کا شائد امتحان لیا جارہا ہے فجر کی نماز ہو یا مغرب کی نمازیں بجلی کی فراہمی معطل رہنا معمول بن گیا ہے۔

اس صورت حال کے پیش نظر عوامی سماجی حلقوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی کم سے کم لوڈشیڈنگ کرکے عوام کی زندگی کو مفلوج ہونے سے بچایا جائے۔