سبی: سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، آٹھ دہشت گرد گرفتار

Security Forces

Security Forces

سبی (جیوڈیسک) سبی سکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل احسن رضا زیدی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے سبی، ڈھاڈر اور لہڑی میں چھاپے مار کر آٹھ دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

ملزموں کے قبضے سے تین کلاشنکوف، تین ٹی ٹی پسٹل، تین بارہ بور بندوقیں، سات ڈیٹو نیٹر اور 24 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا دہشتگرد سبی میلہ میں دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔