سبی (محمد طاہر عباس) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماصوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی و چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ سبی کا روایتی میلہ بلوچستان میں بسنے والے تمام لوگوں کے مابین اتحاد واتفاق اور محبت کے فروغ کا باعث بناتا ہے تو دوسری جانب لائیواسٹاک ،زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سمیت ملکی معیشت کو تقویت ملتی ہے
سبی کا تاریخی وثقافتی میلہ بلوچستان کا سب سے بڑا اور ملک کا دوسرا عوامی اجتماع اور اہم تقریب ہے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے باوجود بلوچستان میں ایسے شاندارتقریبات کا انعقاد کسی نعمت سے کم نہیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سالانہ سبی میلے کا سردار چاکر خان اسٹیڈیم سبی میں باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی مشیر برائے امور حیوانات و جنگلی حیات عبید اللہ بابت ، صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفےٰ خان ترین سیکرٹری لائیواسٹاک بلوچستان محمد صدیق مندوخیل ، کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ،سابق ناظم اعلیٰ سبی سردارزادہ میر حیربیار خان ڈومکی، ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک و ہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج الحاج ڈاکٹر محمد افضل لو دھانی، ونگ کمانڈر وقاص احمد ملک ، ڈی آئی جی سبی افتخارالحق ، ، ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ،ڈی پی او سبی محمد انور کھیتران ، چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، وائس چیئرمین ملک میر محمد چانڈیہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داؤد رند، وائس چیئرمین میر شہد اد خان مری ،سابق دویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی الحاج ڈاکٹر جمال مری ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ ای میر عبدالحمید مری ، کونسلر میر اللہ داد جتوئی ، ملک فقیر محمد رند، ایس ڈی او واپڈا سید ممتاز علی شاہ ،، حاجی محمد صدیق لونی، کریم بخش ابڑو،سید نور احمد شاہ۔ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے صوبائی چیئرمین عباس چشتی ، ضلعی جنرل سیکریٹری ایم طاہر عباس ،آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن سید طاہرعلی، سبی یونین آف جنرنلسٹس کے صدر میر جاوید رند، جنرل سیکرٹری کامران احمد آرمی ایف سی پولیس کے اعلیٰ آفیسران کے علاوہ مختلف محکموں کے سیکرٹریز اعلیٰ حکام عمائدین شہر مرد وخواتین کی بڑی تعداد موجود تھے۔
چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ سبی کا سالانہ تاریخی وثقافتی میلے کا آغاز 1918میں باقاعدہ شروع کیا گیا جو آج تک جاری ہے تاریخی سبی میلہ بلوچستان اور ملک کی عوام کیلئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے یہ روایتی میلہ بلوچستان کی قدیم ثقافت کا مظہر ہے اورتہذیبی ورثہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا بھی ذریعہ ہے اس کی رونق کی بحالی کو بلوچستان حکومت اپنا فرض سمجھ کر پورا کررہی ہیں ملک کے دوردراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی اپنی پسندکی سرگرمیوں میں رضاکارانہ شمولیت اس میلے کی رونق بحال رکھے ہوئے ہے سبی میلے میں گلہ بانی ،زراعت ، صنعت وحرفت سائنس وٹیکنالوجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی معلومات کے تبادلہ کا ایک ذریعہ بھی میسر آتا ہے اور مشاہدات کے مواقع بھی ملتے ہیں بلوچستان کی 80فیصد آبادی کا انحصار گلہ بانی پر ہے سبی کا تاریخی میلہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے مالداروں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے مالداری بلوچستان کے لوگوں کی زندگی میں بے حد اہمیت کی حامل ہے لائیواسٹاک کے شعبے کی ترقی مضبوطی سے دیہی آبادی کی خوشحالی اور ملکی معیشت میں پیشرفت ہوگی۔
نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور عوامی نمائندے عوام کو حقیقی ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے خواہش مند ہیں جس کیلئے تمام وسائل کا استعمال کیا جارہا ہے سبی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی پیکچ کا اعلان وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ خود کریں گے آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان خود آکر اس شاندار ثقافتی میلے کا افتتا ح کرتے لیکن خراب موسم کے باعث سبی نہیں آسکے انہوں نے سبی کے اسکولوں کے بچوں کی جانب سے فلاور شو کا شاندار مظاہرہ بوائز وگرلزسکولوں کی بینڈز پارٹی ایف سی ، پاک آرمی اور بی آر پی کی بینڈ پارٹی کا خوب صورت مظاہرہ قابل تعریف ہیں ،نیزہ بازی ملی نغمے سمیت دیگر خوب صورت پروگرامز قابل سد تعریف ہیں قبل ازیں سردار چاکر خان اسٹیڈیم سبی میں مہمان خصوی چیف آف بیرک صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی کا شاند استقبال کیا گیا مہمانوں پر گلاب کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ،اور بلوچ قومی روایات کے مطابق مہمانوں کودستار پہنائی گئیں جس سے سبی میلہ کی سابق روایات بھی برقرار رہی کیڈٹ کالج کے دستے نے جشن سبی میلہ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کرنے کی اجازت طلب کی مہمان خصوصی کے اجازت ملنے پر فضا میں غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے۔
الحاج صوفی سیلمان نقشبندی نے خوب صورت آواز میں تلاوت کلام پاک پیش کیا معروف نعت خواں حاجی ریاض ندیم نیازی نے نعت کا نذرانہ پیش کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالرحمن و صوفیہ ملک نے خوب صورت انداز سے سرانجام دئیے اسکولوں کی طالبات نے ملی نغمے ،مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات پاک فوج ، ایف سی بی آر پی پولیس کے بینڈز نے شاندار مظاہرہ کرکے تقریب کو چارچاند لگا ڈالے ضلعی بھر کے 600کے قریب طلباء نے فلاور شو پیش کیا بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے فنکاروں نے علاقائی رقص پیش کیا
بلوچستان سمیت دیگر صوبوں سے لائے گئے مختلف جانوروں کی نمائشی پریڈ کی گئی جس کو مہمانوں سمیت تقریبات میں شرکت کرنے والوں دلچسپی سے دیکھا اور خوب داد دی جبکہ موٹر سائیکل جمپ لگانے کا خوب صورت مظاہرہ عبدالواحد آغا نے پیش کیابعدازاں افتتاحی تقریبات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے بعدازاں نمائش گراؤنڈ میں لگائی جانے والی زرعی وصنعتی نمائش کا بھی باقاعدہ افتتاح صوبائی مشیر برائے امور حیوانات و جنگلی حیات عبید اللہ بابت ، صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفےٰ خان ترین نے کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزارئے نے مختلف اسٹالز کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور اسٹالز میں رکھی گئیں ایشائے کے بارے میں آگہی ومعلومات بھی حاصل کی