سبی (محمد طاہر عباس) سبی کا روایتی میلہ بلوچستان میں بسنے والے تمام لوگوں کے مابین اتحاد واتفاق اور محبت کے فروغ کا باعث بناتا ہے جشن سبی میلے میں لائیواسٹاک ،زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سمیت ملکی معیشت کو تقویت ملتی ہے سبی کا تاریخی وثقافتی میلہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے باوجود بلوچستان کے گھٹن ذدہ ماحول میں کسی نعمت سے کم نہیںبلوچستان کے مثالی امن کو بحال کرنے کیلئے عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔
ان خیالات کا اظہا ر وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سالانہ سبی میلہ میویشیان واسپاں کے دوسرے دن بطور مہمان خصوصی سردار چاکر خان اسٹیڈیم سبی میں پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صوبائی مشیر برائے امور حیوانات و جنگلی حیات عبید اللہ بابت ، صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفےٰ خان ترین صوبائی وزیرزراعت سردار اسلم بزنجو ،صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عبدالرحیم زیارت وال،پرنسپل سیکرٹری نسیم لہڑی ، احمد خان سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان وچیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی ،ڈی جی زراعت یار محمد پندرانی ،سیکرٹری لائیواسٹاک بلوچستان محمد صدیق مندوخیل ، کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ،سابق ناظم اعلیٰ سبی سردارزادہ میر حیربیار خان ڈومکی،ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک و ہارس اینڈ کیٹل شو کے انچارج الحا ج ڈاکٹر محمد افضل لو دھانی، ونگ کمانڈر وقاص احمد ملک ،آئی جی بلوچستان پولیس ڈی آئی جی سبی افتخارالحق ، ، ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ،ڈی پی او سبی محمد انور کھیتران ، چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، وائس چیئرمین ملک میر محمد چانڈیہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داؤد رند، وائس چیئرمین میر شہد اد خان مری ،سابق دویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک سبی الحاج ڈاکٹر جمال مری ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ ای میر عبدالحمید مری ،میر حبیب الرحمن رند ، ملک ساجد بنگلزئی ، ندیم رضا زیدی، کونسلر میر اللہ داد جتوئی ، ملک فقیر محمد رند، ایس ڈی او واپڈا سید ممتاز علی شاہ ،، حاجی محمد صدیق لونی، کریم بخش ابڑو،سید نور احمد شاہ۔ ،سید احسن شاہ ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد خان سیلاچی ،آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن سید طاہرعلی، سبی یونین آف جنرنلسٹس کے صدر میر جاوید رند، جنرل سیکرٹری کامران احمد آرمی ایف سی پولیس کے اعلیٰ آفیسران کے علاوہ مختلف محکموں کے سیکرٹریز اعلیٰ حکام عمائدین شہر مرد وخواتین کی بڑی تعداد موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا تاریخی سبی میلہ بلوچستان اور ملک کی عوام کیلئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے یہ روایتی میلہ بلوچستان کی قدیم ثقافت کا مظہر ہے اورتہذیبی ورثہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا بھی ذریعہ ہے اس کی رونق کی بحالی کو بلوچستان حکومت اپنا فرض سمجھ کر پورا کررہی ہیںضلعی انتظامیہ نے گھٹن زدہ ماحول میں سیاسی مقامعی ثقافتی مواقع فراہم کئے جس کو ہم خراج تحسین پیس کرتے ہیں سبی تاریخ پس منظر کاحامل ہے جس کی اپنی بے مثال پہنچاں ہے جب میں کالج پڑھتا تھا تو اپنے بڑے بھائی اور پارٹی کے دوستوںکے ہمراہ سبی آتا تھا اس وقت سبی خوب صورت وادی کی مانند تھا کوئٹہ کے بعد سبی بلوچستان دوسرا بڑا تاریخی شہر ہے سبی کی موجودہ حالت کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے گندگی کے ڈھیر اجڑی گلیاں یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ وہ سبی نہیں جو چاکر کی ڈھرتی تھی آج ہمیں سبی کی خوب صورتی کو بحال کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔
انہوں نی سبی کے قبائلی عمائدین اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ دشہت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور بلوچستان میں امن لانے کیلئے ہماری مدد کریں جو بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی میں مشکلات پیدا کررہے ہیں ان کی سرکوبی کیلئے پولیس سمیت سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون ممکن بنائیں تاکہ ہمارا بلوچستان امن کا گہوارہ بن سکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اعلان کردہ چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے قیام کیلئے سنگ بنیاد رکھکر خوشی ہوئی جو سبی سمیت دیگر دونواح میں تعلیم کے فراوغ میں اپنا کردار ادا کرے گا جبکہ سبی کیلئے ایک اور کالج کا بھی اعلان کرتا ہوں سبی کے ہاکی گراؤنڈ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے فنڈز جلد فراہم کئے جائیں گے سبی ہرنائی روڈ جو خطہ کی معاشی ترقی میں اہم رول ادا کرتا ہے جلد ہی اس کو بھی بحال کیا جائے گا
میاں نواز شریف کے اعلان کے مطابق سبی کی ترقی عوام کی خوشحالی اور تاریخی ورثہ کو محفوظ بنانے کیلئے عظیم بلوچ جرنیل سردار چاکر خان رند کے قلعہ کی مرمت کیلئے بھی فنڈز فراہم کئے جائے گیں تاکہ ہماری پہنچاں محفوظ رہ سکتے کمشنر سبی ڈویژن کی جانب سے جو مسائل اور ان کے ھل کیلئے توجہ دلائی گئی ہیں اس کیلئے 50کروڑ سبی پیکچ کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ اس رقم کو رکن قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی ، رکن صوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر سردار سرفراز خان ڈومکی بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں اور کمشنر و ڈپٹی کمشنر کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں پر صرف کی جائے گی جس کی نگرانی ہم سب نے مل کر سرانجام دینی ہوگی تاکہ مذکورہ رقم ضائع نہ ہوسکے۔
عوام کی ترقی اور سبی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جو منصوبے پیش کئے گئے ہیں اس کی پی سی ون بناکر دی جائے تاکہ اس پر بھی کام کیا جاسکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس و سبی پریس کیلئے 5,5لاکھ ٹیبلو نغمے فلاور شو پیش کرنے والے اسکولوں کے بچوں و بچیوں کیلئے 10لاکھ ایف سی ،پولیس کیڈٹ کالج مستونگ کے نیزہ بازی کی ٹیمیں کیلئے 50ہزار فی کس جہاز پر مظاہرہ کرنے والے پشاور سے آنے والے کیڈٹ نوجوانوں کیلئے 1لاکھ سبی میلے کے حوالے سے انگریزی زبان میں تقریر پیش کرنے والی طلبہ کیلئے 25ہزار روپے کا اعلان کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ فنکاروں سمیت تقریب میںعلاقائی رقص مظاہرہ گھوڑا ناچ پیش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے قبل ازیں سردار چاکر خان اسٹیڈیم سبی میں مہمان خصوصی کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ،اور بلوچ قومی روایات کے مطابق ہارس اینڈ کیٹل شو سبی کے انچارج الحا ج ڈاکٹر محمد افضل لودھانی نے مہمانوں کوپگڑی پہنائی جس سے سبی میلہ کی سابق روایات بھی برقرار رہی کیڈٹ کالج کے دستے نے جشن سبی میلہ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کرنے کی اجازت طلب کی مہمان خصوصی کے اجازت ملنے پر فضا میں غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے۔
الحاج صوفی سیلمان نقشبندی نے خوب صورت آواز میں تلاوت کلام پاک پیش کیا معروف نعت خواں حاجی ریاض ندیم نیازی نے نعت کا نذرانہ پیش کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالرحمان نویدو صوفیہ ملک نے خوب صورت انداز سے سرانجام دئیے اسکولوں کی طالبات نے قومی ترانہ ملی نغمے اور سبی میلے کیلئے تیار کیا جانے والا سونگز بھہ پیش کیا،مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات پاک فوج ، ایف سی بی آر پی پولیس کے بینڈز نے شاندار مظاہرہ کرکے تقریب کو چارچاند لگا ڈالے ضلعی بھر کے 600کے قریب طلباء نے فلاور شو پیش کیا بلوچستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے فنکاروں نے علاقائی رقص پیش کیا بلوچستان سمیت دیگر صوبوں سے لائے گئے مختلف جانوروں کی نمائشی پریڈ کی گئی جس کو مہمانوں سمیت تقریبات میں شرکت کرنے والوں دلچسپی سے دیکھا اور خوب داد دی جبکہ موٹر سائیکل جمپ لگانے کا خوب صورت مظاہرہ عبدالواحد آغا ،گل محمد پہلوان شیر خان بنگلزئی سردار محمد نیازی نے پہلوانی کے مختلف کرتب دیکھائے اس موقع پر لوک فنکار نور محمد نوران ،صالح محمد اور استاد جنگی خان نے مختلف علاقائی زبانوں میں کلام پیس کئے جبکہ خواتین کے عالمی ڈے کی مناسبت سے بھی نغمے پیش کئے گئے نے پیش کیا۔
بعدازاں افتتاحی تقریبات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے بعدازاں نمائش گراؤنڈ میں لگائی جانے والی زرعی وصنعتی نمائش کا وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت تمام مہمانوں نے تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر صوبائی وزارئے نے مختلف اسٹالز کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور اسٹالز میں رکھی گئیں ایشائے کے بارے میں آگہی ومعلومات بھی حاصل کی واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، آئی جی بلوچستان پولیس و دیگر آفیسران صوبائی وزارئے کے ہمراہ سبی ائرپورٹ پر پہنچے تو کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ ، ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے مہمانوں کو شاندار استقبال کیا پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی گاڑد آف آنر پیش کیا بعدازاں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے اعلان کردی ضلع سبی کیلئے چاکر اعظم یونیورسٹی کا سنگ بنیاد راپنے دست مبارک سے رکھکر ہاکی اسٹیڈیم سبی کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات سبی راجہ وقار الزماں کیانی نے یونیورسٹی اور ہاکی اسٹیڈیم کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی۔