سبی ( محمد طاہر عباس ) سبی یونین آف جنرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر میر جاوید بلوچ ہوا اجلاس میں چیئرمین سردارزاہ زبیر محمد شہی ، جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، ،سینئر نائب صد ر یارعلی گشکوری ،نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر عباس، جوائنٹ سیکرٹری شہباز خان گورگیج ، فناس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ،پریس سیکرٹری سعید احمد سومرو، آفس سیکرٹری محمد بابرکے علاوہ باقر عباس ، محسن جمالی ، ارشد احمد نے شرکت کی اجلاس میں پاکستان ریڈ کریسٹ سوسائٹی (پی آرسی ایس) کے اسلام آباد سے آئے ہوئے نمائندہوں کی جانب سے سبی یونین آف جنرنلسٹس کو نظر انداز کرنے بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سبی یونین آف جنرنلسٹس نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پی آر سی ایس کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔
قدرتی آفات میں بھی ان کی کارکردگی کا اجاگر کرنے میں اہم رول پلے کیا اسلام آباد سے سبی کا دورہ کرنے والے نمائندوں کی آمد پر سبی یونین آف جنرنلسٹس کو نظر انداز کرکے من پسند صحافیوں کو ملاقات کرانے کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہوئے پی آر سی ایس کی خبروں کو مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا۔