سبی یونین آف جنرنلسٹس کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر میر جاوید بلوچ ہوا

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) سبی یونین آف جنرنلسٹس کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر میر جاوید بلوچ ہوا اجلاس میں چیئرمین سردار زادہ میر زیبر محمد شہی سینئر نائب صدر یار علی گشکوری ،نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر عباس چشتی فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق، پریس سیکرٹری سعید احمد سومرو،رابط سیکرٹری اعجاز احمد رند، آفس سیکرٹری محمد بابر و ممبران ، باقر عباس ، راشد احمد ، کریم داد محسن غنی جمالی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ممبر سازی و دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت وبحث کی گئی اجلاس میں گورنمنٹ آف بلوچستان محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے لیٹر نمبر 4.32.2003/147.207کے مطابق سرکاری ملازمت اختیار کرنے والے سرکاری ملازمین کا شعبہ صحافت میں آکر اپنے مفادات کو حاصل کرنے اور دیگر مسائل کو اجاگر کرنے کی بجائے زرد صحافت کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سبی کے عوامی مسائل اور سبی میں زرد صحافت کے خاتمہ کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کی جائے گی اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان وفاقی وصوبائی حکومت چیف سیکرٹری کمشنر سبی ڈویژن ڈپٹی کمشنر سبی سے مطالبہ کیا گیا کہ سبی میں شعبہ صحافت کو بدنام کرنے اور کثیر تعداد میں سرکاری ملازمین کا شعبہ صحافت میں موجود ہونے کو نوٹس لے کر اس سلسلے میں باقاعدہ تحقیقات کرائی جائے جبکہ سبی میں اخبارات نیوز چینلز کے جعلی پریس کاڈر بناکر شعبہ صحافت کوبدنام کرنے کی سازش کا بھی نوٹس لے اور صحافیوں کے جائز مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

اجلاس میں سبی میں بڑی تعداد میں جعلی اور دونمبر طریقوں سے پریس کاڈرسمیت دیگر محکموں کے کاڈرز بنانے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سرکاری محکموں کے رنگ برنگی کاڈرز کی روک تھام ہوسکے اور آفیسران کی جو ذمہ داری ہے وہ بھی پوری ہوسکے اجلاس سے خطاب سردار زادہ میر زیبر محمد شہی،میر جاوید بلوچ،سید طاہر علی ، یار علی گشکوری ڈاکٹر عباس چشتی ،حاجی سعید الدین طارق،طاہر عباس و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا صھافی معاشرے کی انکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں جو اپنے قلم سے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو حل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں شعبہ صحافت کو چند نام نہاد مفاد پرست عناصر جن کو شعبہ صحافت سے کوئی تعلق ہی نہیںانہوںنے سبی میںصحافت کو بدنام کررکھا ہے جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سبی یونین آف جنرنلسٹس عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ مقامی صحافیوں کے مسائل بھی اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی اور سبی یونین آف جنرنلسٹس کے نام سے من گھڑت تنظیم کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں سبی میں صحافیوں کو تقسیم درتقسیم کرنے کے عمل کی بھی مذمت کی جاتی ہیں اور عوامی خدمت کرنے والے حقیقی صحافیوں کی ہم عزت واحترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے بلوچستان بھر کے صحافیوں کے حقوق کیلئے سبی یونین آف جنرنلسٹس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔