سبی میں واپڈا کی جانب سے ریکوری مہم شروع کئی ناجائز کنکشن کاٹ ڈالے گئے

سبی (محمد طاہر عباس) سبی میں واپڈا کی جانب سے ریکوری مہم شروع کئی ناجائز کنکشن کاٹ ڈالے گئے بجلی ملک وقوم کی امانت سے چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی عوام اپنے بجلی کے بلوں کو بروقت جمع کریں تاکہ واپڈا میں جاری ترقیات کام اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔ سید ممتاز علی شاہ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو کسیکو بلوچستان کی ہدایات پر سبی و گردونواح میں بقابات جاری کی وصولی کنڈا سسٹم کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریش شروع کردیا گیا۔

ضلع بھر میں واپڈا کی چھاپہ مار ٹیموں کو تشکیل دے کرٹاس دیدی گئی ریکوری مہم کے ساتھ ساتھ واپڈا کی چھاپی مار ٹیم نے کئی علاقوں میں بقایات جات نہ دینے والے صارفین اور بجلی چوری کرنے والے لوگوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں کی کنکشن کاٹ ڈالے اس موقع پر ایس ڈی اور واپڈا سید ممتاز علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ملک وقوم کی امانت ہے جس کو چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی بجلی کو استعمال کرنے والے تمام صارفین اپنے گھروں کے بل بروقت جمع کریں۔

تاکہ واپڈا میں جاری ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ ممکن ہوسکے بقاجات کی عدم ادائیگی سے ہمیںکئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے بقاجات کی وصولی مہم کو تیز کریں کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں بجلی کے صارفین واپڈاکے اہلکاروں سے مکمل تعاون کریں اور بجلی چوری کرنے سے پرہیز کرتے ہوئے بجلی کا استعمال ضرورت کے مطابق کریںاس موقع پر ڈویژنل کمرشل منیجر واپڈا میر حسن علی مگسی ، سابق تحصیل ناظم سبی میر اصغر خان مری ایڈوکیٹ ، سید صابر علی شاہ ، سید شبیر شاہ، محمد عالم کلہوڑابھی موجود تھے۔

Sibi News

Sibi News