سسلی اور مالٹا کی حدود میں کشتی ڈوبنے سے 50 مسافر ہلاک ہوگئے

Rome

Rome

روم (جیوڈیسک) اٹلی کے بحری اداروں نے سسلی اور مالٹا کی سمندری حدود کے درمیان کشتی ڈوبنے سے 50 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ200 کو بچا لیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں افریقی ممالک کے پناہ گزین سوار تھے جو یورپ جا رہے تھے۔

سمندر سے اب تک 50 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں ایک درجن سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔ مالٹا کی نیوی کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جس میں ہیلی کاپٹر اور امدادی کشتیاں حصہ لے رہے ہیں تاہم سمندر میں تیز ہواوں کے باعث امدادی کاموں میں شدید دشواری پیش آرہی ہے۔