فیصل آباد: سیدنا صدیق اکبر سے محبت ہی اللہ جل شانہ اور نبی کریم ۖ سے محبت کی بنیاد ہے، آج بھی عاشقان خداورسولۖ عشق ووفاکادرس آپ ہی سے لے رہے ہیں اورتاقیامت لیتے رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پر”یوم سیدنا صدیق اکبر”کے موقع پر منعقد کی گئی محفل پاک میں کیا۔اس موقع پر قرآن خوانی، ختم شریف اور خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پیر شبیر احمدصدیقی ،پیر الطاف حسین نقشبندی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ امام الصدیقین سرکار سیدنا صدیق اکبر سے محبت اللہ اور رسول ۖکو راضی کرنے کا سب سے بڑاذریعہ ہے اور شہنشاہ صداقت سے عشق ومحبت کرنا تکمیل ایمان ہے۔
مرکزی مجلس شوریٰ نے اعلان کیا کہ پورے ماہ کو آستانہ عالیہ لاثانیہ پر”یوم سیدنا صدیق اکبر ”کے طور پرمنائیں گے ،آپ کے نام کا لنگر تقسیم کیا جائے گا، مرد و خواتین کی طرف سے علیحدہ علیحدہ محافل منعقد کی جائیں گی جن میںآپ کی سیرت وکردار، کشف و کرامات ،اللہ ورسولۖ کی طرف سے عطائوں اور محبوبیت کے تذکرے پیش کئے جائیں گے ،جبکہ خصوصی محافل ہر اتوار بعد از نماز عشاء منعقد ہوں گی۔