ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان راہ حق پارٹی ضلع راولپنڈی کے نو منتخب صدر مفتی حیدر علی حیدری نے کہا ہے کہ صدیق خان مرحوم کا سیاسی کردار ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا، صدیق خان عبقری صفت انسان تھے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
پاکستان راہ حق پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر مفتی حیدر علی حیدری کا کہنا تھا کہ صدیق خان نے علاقہ میں خدمت کی سیاست کو فراغ دیا،اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے کامون یں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،صدیق خان کا سیاسی کردار ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا،علاقہ کے لیے ان کی سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ان کی اچانک جدائی کے موقع پر علاقہ بھر غم میں ڈوبا ہوا ہے۔ ہر خاص و عام کیلئے بغیر دربان کے ان کے دروازے کھلے رہا کرتے تھے۔
دور دور تک ان کا ثانی کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس نظر نہیں آرہا۔ ان کے چہلم کے موقع پر ہم ان کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کو ان کا بہترین جانشین بنائے۔