ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما باسم بٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ صدیق خان علاقائی سیاست میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتے تھے،انکی ناگہانی وفات نے علاقائی سیاست کو رنجیدہ کردیا،صدیق خان ہشت پہلو شخصیت کے مالک ،دور اندیش، سیاسی بصیرت کے حامل،گہری سوچ رکھنے والے مدبر سیاست دان تھے انکا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکتا اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔
باسم بٹ کا کہنا تھا کہ صدیق خان نے اپنی مدبرانہ پالیسیوں کے باعث سیاسی میدان میں وہ مقام پیدا کیا تھا جو لوگ مدتوں ریاضت کے بعد بھی حاصل نہیں کرسکتے،صدیق خان دوسروں کا دکھ درد رکھنے والے مشفق انسان اور ہمدرد ساتھی تھے،ان رفقاء اور ساتھیوں کے علاوہ مخلافین بھی انکی سیاست کے قائل تھے،باسم بٹ کا کہنا تھا کہ صدیق خان حلقہ کی سیاست میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے تھے ،جوڑ توڑ کی سیاست کے ماہر تھے انھوں نے حلقہ میں خدمت کی سیاست متعارف کرائی اور ٹیسکلا کو ماڈل تحصیل بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
ان کے جانے سے نہ سر انکے مداح بلکہ حلقہ کا ہر شہری غمزدہ ہے ، سیاست کا ایک درخشندہ باب صدیق خان کے فوت ہونے سے بند ہوگیا ہے،اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہاللہ تعالیٰ صدیق خان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ،خان گروپ کی سیاست کو چار چاند لگانے میں صدیق خان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل تھا۔