کرسمس کے موقع پر شاہ فیصل زون کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات
Posted on December 25, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی: پورے دنیا سمیت پاکستان کے دیگر شہروں اور دیہاتوں کی طرح شاہ فیصل کالونی کے مسیحی بستیوں میں کرسمس مذہبی جو ش و جذبے اور شایان طریقے سے منایا گیا ،گرجا گھروں میں مڈنائٹ سروسز کے دوران پاکستان کی ترقی سلامتی اور حفاظت کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔کرسمس کے موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے مسیحی بستیوں میں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات کئے گئے تھے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں قائم مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ کر کے مسیحی رہنمائوں اور عوام سے ملاقات کی اور انہیں کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ کرسمس دوستی ،امن ،اتحاد اور پیار و محبت کا تہوار ہے۔
ایم کیو ایم انسانیت کے اتحاد پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتوں کو برابر ی کا درجہ دیتی ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین اقلیتوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز حق بلند کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج متحدہ قومی موومنٹ میں ہندو، سکھ اور عیسائی بھائیوں کی کثیر تعداد مووجود ہے چرچوں کے منتظمین اور مسیحی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے مسیحی عوام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ کرسمس کے موقع پر مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کے اطراف سہولیات کی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے منتظمین کی باہمی مشاورت و تعاون کے ذریعے انتظامات کی انجا م دہی یقینی بنا ئی گئی ہے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی کے تمام زونز میں فرائض انجام دینے والے مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا تا کہ وہ کرسمس کی خوشیاں بہتر طریقے سے مناسکیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے مسیحی عوام کو یقین دلا یا کہ ضلع کورنگی میں قائم تمام مسیحی بستیوں میں سہولیات کی فراہمی اور مسیحی عوام کو مسائل سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔
اس موقع پر مسیحی عوام نے کرسمس کے موقع پر مسیحی عوام کے لئے علاقائی مسائل کو حل کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول اور شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کو خراج تحسین پیش کیا بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے متعدد چرچوں کا تفصیلی دورہ کیا اور شاہ فیصل زون کے جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے اپنی نگرانی میں مسیحی عبادت گاہوں میں مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی انجام دیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com