کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابائے قوم محمد علی جناح کی 67ویں برسی کے موقع پر محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر ‘صدر یوتھ ونگ حاجی امیر علی خواجہ ‘ صدر کراچی ڈویژن اقبال چاند ‘ رہنما شعبہ خواتین میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ ذکیہ بیگم ‘ ڈاکٹر سمیرااور سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کی تربت پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح پاکستان کو مستحکم و خوشحال ایسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے جس میں عوام کی حکمرانی اور ان کی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو مگر افسوس کہ قائد اعظم کے قاتل استحصالیوں نے اس ملک کے وسائل و اقتدار پر قابض ہوکر قائد کے اس مشن کو گہنا دیا مگر وطن پرستوں کی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی قائد کے اس مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور انشاءاللہ عوامی اعتماد سے اقتدار میں آکر اس ملک کے اقتدار ‘ اختیار اور وسائل کو استحصالیوں سے نجات دلاکر عوام کو با اختیار اور پاکستان کو خوشحال فلاحی و اسلامی ریاست بنائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کشمیر اورجونا گڑھ کے بغیر پاکستان ادھورا ہے کیونکہ جس طرح کشمیر پاکستان کی دفاعی شہہ رگ ہے اسی طرح جونا گڑھ بھی پاکستان کیلئے اقتصادی شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اسی لئے بابائے قوم محمد علی جناح اور نواب آف جونا گڑھ مہابت خانجی کے درمیان ریاست جونا گڑھ کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا معاہدہ ہواتھا مگر افسوس کہ پاکستانی حکمران جہاں آج تک کشمیر یوں کو ان کا حق دلانے میں ناکام رہے ہیں وہیں انہوں نے جونا گڑھ کے معاملے پر بھی خاموشی سادھی ہوئی ہے۔ قائد اعظم کی 67ویں برسی کے موقع پرگجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے اقبال چاند ‘ الطاف حسین ایڈوکیٹ ‘ ایڈوکیٹ صدیق بلوچ ‘ انیس مچھیارا ‘ محمد حسین سموں ‘ محمد احمد بھائی ‘بشیر مانڈوی والا ‘ سلیم لودھی ‘ محمد علی گھانچی ‘ عبدالستار انصاری ‘سید زین العابدین ‘عارف جونا گڑھی ‘ سید اصغر باپو ‘ داؤد عبداللہ خسہ ‘ منیر ناگوری ‘ محمد عمر سمہ ‘ یوسف شیخ ‘اسماعیل مقادم کعبہ والیہ ‘ سید معین باپو ‘ حنیف خلیفہ ‘عامر باپو عابد ‘یاسین خان مہران والا’سید زبیر باپو ‘سید شوکت باپو داتاری ‘ہارون گھانچی ‘عبدالعلی بھائی ‘سلیم شیخ ‘ عظیم میر ‘ رفیق بودو بھائی ‘ اقبال منشی ایڈوکیٹ ‘ حاجی احمد پردیسی ‘عبدالعزیزمیمن ‘حاجی سلیمان پڈھیار ‘حبیب ملک باپو جی اور جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیکر پھولوں کے چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15ستمبر کو جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانی ”یوم الحاق جونا گڑھ ” مناکر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر و جونا گڑھ کے مسئلے کے حل اور جونا گڑھ کے پاکستان سے الحاق کی آواز کو تازہ کریں گے جسے حکمرانوں کی بے حسی خاموشی کی جانب دھکیل رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے فارم نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 15روزہ توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے سینئر رہنما امیر سولنگی ‘ سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘اقبال ٹائیگر راجپوت ‘یونس سایانی ‘ عارف راجپوت ‘نور علی میگھانی ‘صدیق بلوچ’عبدالحکیم رند ‘حنیف سموں’اسمٰعیل جونیجو ‘رزاق ہنگورجہ ‘عدنان میمن ‘حنیف سورٹھیا ‘حمید راجپر’وحید کلہوڑو’اسمٰیل چانڈیو ‘یار محمد بروہی ‘رشید سرھیو’رفیق مچھیانی ‘غلام رسول جوکھیو ‘ابراہیم جتوئی ‘ وڈیرہ عبداللہ کچھی ‘ افضل مغل ‘ قاسم گھانچی ‘غلام حسین ڈاہری ‘محمد علی خواجہ ‘ نور محمد اوٹھا’حسن علی لاکھانی’سائیںعلی ڈنو’اشتیاق ارائیں’ رمضان خان ‘ حسنین عباس زیدی ‘ زیشان صابری ‘ حکیم نوشاد عمرانی ‘ فیصل سندھی ‘ ملک فیروز اعون ‘ چوہدری نذیر ‘ مشتاق پٹھان ‘ اسلم مچھیارا ‘ لالاصدیق ‘ فاروق کمال جونا گڑھی ‘ یحییٰ خانجی تنولی ‘ اسلم خان ‘ علی سومرو ‘ میڈم انیتا ‘ تبسم ناز ‘ذکیہ بیگم ‘صدرا چوہدری ‘ فاطمہ میمن ‘ نگہت ہاشمی ‘اور راجونی اتحاد میں شامل سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نامزدگی فارم جمع کرانے کیلئے مختصر وقت و مہلت کی فراہمی مقتدر جماعتوں کے علاوہ دیگر عوامی قوتوں کو بلدیاتی انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش ہے کیونکہ عوامی قوتوں کیلئے اتنی مختصر مدت میں انتخابی عمل کی تیاری ممکن نہیں ہے اسلئے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے نامزدگی فار جمع کرانے کی تاریخ میںپندرہ روز کی توسیع کی جائے بصورت دیگر یہ مقتدر جماعتوں کی خواہشات پر عوامی قوتوں کو انتخابات سے دور رکھنے کی منظم کوشش تصور کی جائے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت بلوچ کل ناظم آباد میں ”عزم نو فیملی کنونشن” سے خطاب کریں گے کراچی (پ ر) جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی زون ناظم آباد کے تحت 13 ستمبر بروز اتوار، بعد نماز مغرب، بمقام وائٹ گولڈ لان ناظم آباد نمبر 4 میں ”عزم نو فیملی کنونشن” سے خصوصی خطاب کریں گے۔ کارکنان دوست احباب اور فیملی کے ہمراہ شرکت کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد زون کے تحت اجتماع کارکنان آج ہوگا کراچی ( پ ر ) جماعت اسلامی نارتھ ناظم آبا د زون کے تحت چرم قربانی مہم کے سلسلے میں اجتماع کارکنان12ستمبر بروز ہفتہ9:30 بجے شب جامع مسجد الفلاح بلاک A میں منعقد ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی خصوصی خطاب فرمائیںگے۔ امیرزون اویس یاسین نے تمام کارکنان و ذمہ داران کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے۔