ابوجا (جیوڈیسک) افریقی ملک سیرا لیون نے ایبولا وائرس پر قابو پانے کے لیے ملک کے شمالی علاقوں کو تین روز کے لیے بند کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں دکانیں اور تجارتی مراکز سفری سروسز کو بند کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل حکام نے کرسمس کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی تھی اس لیے تقریبات نہ ہو سکیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے 7500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور سیئیرا لیون سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
یاد رہے کہ سیئیرا لیون میں اب تک 9000 ایبولا کے کیسز سامنے آئے ہیں اور 2400 افرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیئیرا لیون کے علاوہ لائبیریا اور گنی بھی ایبولا سے متاثر ہوئے ہیں۔