ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری محمد افسر شاہد نے حلقے میں ڈیرے لگا دیے

ڈڈیال : ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری محمد افسر شاہد نے حلقے میں ڈیرے لگا دیے مسلسل چھٹے روز حلقے میں منگلا ڈیم کے متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے متاثرین کے مسائل معلوم کرتے رہے مختلف سڑکوں کا معائنہ کیا اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو روڈ کی مرمتی کی ہدایات جاری کیں۔

ایم ایل اے نے اس دوران منگلا ڈیم کے متاثرہ علاقے میں بننے والے ڈائیکس کا بھی دورہ کیا اس دوران انہوں نے انتظامیہ سے مختلف میٹنگز بھی کیں اور متاثرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔