اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کو کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھنے والے سکندر کی اہلیہ کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔
ملزم سکندر نے اسلام آباد کو کئی گھنٹے اسلحے کے زور پر یرغمال بنائے رکھا تو اس کی اہلیہ کنول بھی اس کے ساتھ بظاہر شریک نظر آئی۔ واقعے کا ڈراپ سین ہونے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔
کنول اسلام آباد ہائی کورٹ میں متعدد بار پیش ہوتی رہی اس دوران اس کا جوڈیشل ریمانڈ بھی لیا گیا، کنول کے والد کے مطابق ان کی بیٹی کی ضمانت کے لئے مچلکے پہلے ہی جمع کرا دیئے گئے تھے۔ کنول اپنے بھائی کے ساتھ لاہور آئے گی۔