فرید کوٹ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کی بے حرمتی کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے، ہنگاموں میں بیالیس افراد زخمی ہو گئے۔
پنجاب کے ضلع فرید کوٹ میں یہ ہنگامے اس وقت پھوٹ پڑے جب سکھوں کی مذہبی کتاب “گرو گرنتھ صاحب ” کی بے حرمتی کے خلاف سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
پولیس کی جانب سے مظاہرین کے سربراہ کو گرفتار کرنے کی کوشش پر جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا استعمال کیا ۔ جھڑپوں میں پولیس آئی جی سمیت بیالیس افراد زخمی ہو گئے۔