نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کیخلاف سکھوں کے جذبات مجروح کرنے پر شکایت درج کرا دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی فلم زیرو کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مشکل کا شکار ہو گئے، بھارت میں سکھوں نے شاہ رخ خان اور زیرو کے ہدایتکار آنند لال رائے کیخلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
دراصل فلم زیرو کے پوسٹر اور ٹریلر میں شاہ رخ خان کو سکھوں کی کرپان پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر دہلی کے سکھ گورو دوارے کی انتظامی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری من جندر ایس سرسا نے شاہ رخ خان اورآنند لال رائے کیخلاف شکایت درج کراتے ہوئے کہا شاہ رخ خان نے ٹریلر اور پوسٹر میں جس طرح کرپان کو ایک عام چاقو کی طرح پہنا ہوا ہے اس سے سکھوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔