سلانوالی (جیوڈیسک) اراضی کے تنازع پر 2 افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سلانوالی کے نواحی قصبہ شاہ نکدر کے قریبی گاؤں چک نمبر 164 شمالی میں حملہ آوروں باقر خان اور نصر اللہ نے ایک شخصسرفراز پر اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر دم ہی توڑ گیا۔
شاہ نکدر پولیس نے مقتول سرفراز کی بیوہ اصغری بیگم کی رپورٹ پر 2 افراد باقرخان اور نصراﷲ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔