سلانوالی (جیوڈیسک) سماجی رہنمائوں نے شہر میں باقاعدہ گوشت مارکیٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کی عدم توجہی کے سبب گوشت کی دکانوں پر صفائی کے ناقص انتظامات شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے۔
گوشت مارکیٹ نہ ہونے سے شہر بھر میں بازاروں گلیوں اور محلوں میں درجنوں مقامات پر بڑے چھوٹے گوشت اور چکن گوشت کی دوکانیں اور بے شمار مقامات پر پھٹو ں پر گوشت فروخت کیا جاتا ہے جس سے پورے شہر میں مکھیوں دیگر جراثیمی کیڑوں کی بہتات ہو گئی۔ عوامی رہنمائوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔