مجھے خاموش رہنے دو
Posted on October 2, 2015 By Majid Khan آپکی شاعری, شاعری
لبوں کی چپ جو لوٹے گی، میری قسمت ہی پھوٹے گی
ابھی کچھ بھی نہ کہنے دو، مجھے خاموش رہنے دو
یہ خاموشی بہت بھاری ہے، پھر اس کاوارکاری ہے
بس آنسوؤں کو بہنے دو، مجھے خاموش رہنے دو
کہنے کو زمانہ ہے، مگر اپنا بھی بیگانہ ہے
کوئی اپنا نہیں، کہنے دو،مجھے خاموش رہنے دو
ھرکوئی ساتھ چلتا ہے، پل پل میں بد لتا ہے
تنہائی ہی سہنے دو، مجھے خاموش رہنے دو
أداسی کے زمانوں میں، أجڑے ایوانوں میں
کسی کو بھی نہ رہنے دو، مجھے خاموش رہنے دو
گلہ کس سے کرنا ہے، نصیبوں سے کیا لڑنا ہے
بھرم سب کا ہی رہنے دو، مجھے خاموش رہنے دو
Mrs Khakwani
مسز جمشید خاکوانی
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com