سلک بینک نے اسلامی بینکاری کا آغاز کر دیا

Silk Bank

Silk Bank

سلک بینک نے ایمان اسلامک بینکنگ کے نام سے شریعت کے عین مطابق اسلامی بینکاری کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلے میں مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سلک بینک کے ایڈوائزر برائے چیئرمین شوکت ترین نے کی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ اسلامک بینکنگ ڈویژن کیلئے یہ بڑا سنہری موقع ہے کہ وہ اسلامی بینکاری کی صنعت میں ایک بہترین کی حیثیت سے تیز پیش رفت کرے اس سے بینک کے حجم میں بھی اضافہ ہوگا اور ایمان اسلامک بینکنگ کو برانڈکی حیثیت سے پزیرائی حاصل ہوگی۔

ایمان اسلامک بینک کے ڈائریکٹر ایم اے منان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بینک نے8 شہروں میں اپنی 10 شاخوں کے ساتھ ایمان اسلامک بینکاری کا آغاز کر دیا ہے ان شہروں میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مردان اور کوئٹہ شامل ہیں اور بینک کی شاخوں کی تعداد میں توسیع کے ساتھ ساتھ 78 شاخیں آن لائن سہولتوں سے مزین کردی گئی ہیں۔