سموں کی تصدیق کروانے میں صرف تین دن باقی رہ گئے

Biometrics

Biometrics

اسلام آباد (جیوڈیسک) خبردار، ہو شیار سموں کی تصدیق کروانے میں صرف تین دن باقی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ملک بھر سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کی تعداد میں سموں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اب 6 کروڑ 49 لاکھ 6 ہزار 203 سمیں قومی شنا ختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی جا سکی ہیں۔

7 کروڑ 71 لاکھ 67 ہزار 225 سموں کی بائیو میٹرک تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1 کروڑ 66 لاکھ 90 ہزار 774 سموں کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق 1 کروڑ 17 لاکھ 57 ہزار 797 سمیں ایسی ہیں جن کے مالکان بیرون ملک ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سموں کی تصدیق کے چھ ماہ کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی سمیں بھی بلاک کر دی جائیں گی۔