سِمپسن کشتی رانی کی ٹریننگ کے دوران حادثے میں ہلاک

Andrew

Andrew

برطانیہ(جیوڈیسک)کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اینڈریو سِمپسن کشتی رانی کی ٹریننگ کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ سترہ دسمبر انیس سو چھہتر کو انگلینڈ میں پیدا ہونے والے اینڈریو سِمپسن پروفیشنل کشتی بان بنے امریکا کپ کی ٹریننگ میں مصروف برطانوی سیلر کو حادثہ پیش آ گیا جس میں جانبر نہ ہو سکے۔

انہوں نے دو ہزار آٹھ کے بیجنگ اولمپکس میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ سِمپسن کو دو ہزار نو میں او بی ای ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دو ہزار بارہ کے لندن اولمپکس میں آنجہانی کشتی ران نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔